انقرہ، 7؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترکی میں 53 فوجیوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اس سلسلے میں بارہ صوبوں میں چھاپے مارتے ہوئے بیس فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بقیہ تینتیس کی تلاش جاری ہے۔ ان افراد پر گولن تحریک سے تعاون کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ترک وزارت داخلہ نے بتایا کہ انہی الزامات کے تحت گزشتہ ہفتے کے دوران تقریباً سات سو شہریوں کر حراست میں لیا گیا تھا۔ انقرہ حکومت امریکا میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کو ملک میں ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ داری سمجھتی ہے۔